حیدرآباد۔3۔مارچ (اعتماد نیوز)تلگو دیشم پارٹی کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا
جب تلنگانہ میں سب سے زیادہ تلگو دیشم کے مضبوط لیڈر مانے جانے والے اس
پارٹی پارٹی کے سینئر لیڈر ایرا بلی دیاکر راؤ نے تلگو دیشم سے مستعفی
ہوگئے۔ چنانچہ انہوں نے آج اپنے استعفی کے مکتوب کو
صدر تلگو دیشم این
چندرا بابو نائیڈو کو روانہ کر دیا ہے۔ آج انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ
منعقدہ اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا۔تایا جاتا ہے کہ وہ ٹی آر ایس میں شامل
ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔ تاہم ٹی آر ایس ذرائع نے اسکی مخالفت کی۔ اب وہ
کانگریس میں جگہ حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔